خیبرپختونخوامیں آج سے بارش کا نیاسلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی
فائل فوٹوپشاور:خیبرپختونخوامیں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی،محکمہ موسمیات نے آج سے صوبے میں بارش کا نیاسلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کالام میں9،چراٹ میں8،چترال میں6 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
خیبرپختونخوا میں بارش آج سے بارش کانیاسلسلہ شروع ہوگا جس کا بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ اسی دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج پشاور،چترال،مالاکنڈ،سوات،دیر،ہری پور،ایبٹ آباد،مانسہرہ،کوہستان ،مردان،صوابی،کوہاٹ،کرم،ہنگواوروزیرستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بھی تیزبارش کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کواقدامات اٹھانےکی ہدایات کرتے ہوئے چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
ڈی آئی خان میں درجہ حرارت39،بنوں میں36اور پشاورمیں35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔